بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران، روس اور چین کے سفیروں اور مستقل نمائندوں نے قرارداد 2231 کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا۔
اس خط میں درج ہے: ہمیں فخر ہے کہ عوامی جمہوریہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران اور وفاقی جمہوریہ روس کے وزرائے خارجہ کے 28 اگست 2025 کے مشترکہ خط کا حوالہ دیں، جو سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس خط میں ہمارے ممالک کے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے حالیہ اقدامات کے بارے میں مشترکہ موقف کی تشریح کی گئی ہے جو ان کے دعوے کے مطابق، سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 (2015) کے تحت انجام دیئے گئے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ برائے برائے قانونی و بین الاقوامی امور، ڈاکٹر کاظم غریب آبادی نے پہلے ہی اس خط کے ارسال کی اطلاع دی تھی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے: ہم دوبارہ زور دیتے ہیں کہ تین یورپی ممالک کی جانب سے "اسنیپ بیک" نامی طریقہ کار کو فعال کرنے کی کوشش، بنیادی طور پر قانونی اور طریقہ کار کے لحاظ سے خامیوں سے بھرپور اور قانونی جواز سے عاری ہے۔ تین یورپی ممالک، جو خود ایٹمی معاہدے اور قرارداد 2231 کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے عملا انکار کرتے آئے ہیں، "تنازعات کے حل کے طریقہ کار" میں طے شدہ عمل کو بھی مکمل نہیں کیا ہے، اس کے دفعات کا حوالہ دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔
مذکورہ خط میں درج ہے: اس تناظر میں، ہم زور دیتے ہیں کہ قرارداد 2231 کی آپریشنل شق 8 کے مطابق، اس کی تمام دفعات 18 اکتوبر 2025 کے بعد ختم ہو چکی ہیں۔ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ قرارداد 2231 کا مکمل اور بروقت اختتام سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری معاملے کا جائزہ لینے کے عمل کے اختتام کی علامت ہے؛ ایک ایسا اقدام جو کونسل کے اختیار اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے اعتبار میں اضافہ کرتا ہے۔
اس خط میں مزید کہا گیا ہے: ہم زور دے کر کہتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے پرعزم رہیں جو باہمی تعامل اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے، باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی اور تمام فریقوں کے جائز خدشات پر مشتمل ہو، نیز یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے، طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے یا ایسا کوئی اقدام کرنے سے گریز کریں جو تناؤ میں اضافہ کرے۔ نیز تمام ممالک کو سازگار ماحول اور مناسب حالات پیدا کرنے کے لئے تعاون کرنا چاہئے تاکہ سفارتی کوششوں کو جاری رکھا جا سکے۔
اس خط میں درج ہے کہ اگر آپ حکم دیں کہ موجودہ مراسلہ سلامتی کونسل کے باضابطہ دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے تو ہم آپ کے ممنون ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط میں اعلان کیا کہ قرارداد 2231 آج قطعی طور پر ختم ہو چکی ہے، اور ختم ہونے والی قراردادوں کے "احیاء" یا "بحالی" کا کوئی بھی دعویٰ بنیادی طور پر باطل اور غلط ہے، اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ قراداد مزید ہمیں کسی چیز کا پابند نہیں کرتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ